سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصیلٹ آف پاکستان دوبئی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصیلٹ آف پاکستان دوبئی میں یوم یکجہتی کشمیر ...
سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصیلٹ آف پاکستان دوبئی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) ہر سال 5فروری کو آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں وہاں یوم یک جہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔حسب سابق اس سال میںبھی سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصیلٹ آف پاکستان دوبئی میں سرکا ری سطح پریوم یک جہتی کشمیر بنایا گیا جس میں کشمیری اور پاکستان کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔سفارتخانہ اور قونصلیٹ کے افسران بھی یوم یک جہتی کشمیر میں شامل ہوئے اور دیگر مقررین کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سفیر پاکستان معظم احمد خان نے ابوظہبی میں جبکہ قونصلیٹ دوبئی میں سید جاوید حسن ،احمد شا می ،رانا ثمر جاوید،سردار جاوید یعقوب ،امجد اقبال امجد ،سردار الطاف ،وقار حسین گردیزی ،عاشق حسین شیخ ،ریاض الوہاب ،بشری عابد ،منظور جونیئر،خیام الحق ،چودھری محمدارشد نے تقریب ہذا میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کرسنائے گئے جبکہ مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر عرصہ دراز سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین القوامی قوانین کی کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم ونہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

بھارت سرکار اپنی فورسز کے ذریعے کشمیریوں کو ظلم وستم کے ساتھ خاموش کر اکہ ان کا جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکتا۔بھارت جیتنے ظلم وستم کرتا ہے کشمیریوں کا جذبہ آزادی اور بھی جوان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دل سے آزادی کی خواہش نہیں نکال سکا۔مقررین نے بین الاقوامی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اندرون کشمیر جاکر بھارت کی ظالمانہ کاروائیاں دیکھیں اور دہشت گردی کا یہ سلسلہ رکوائیں اور کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرا ردادوں اور کشمیر یوں کی خواہش کے مطابق حل کرائیں۔

اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی آزادی تک ہم ارام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہر قسم کی سپورٹ کریں گے اس موقع پر بھارتی مظالم اور ناجائز قبضہ کی شدید مذمت کی گئی۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...