”کوہلی بہت بڑا کھلاڑی ہے لیکن پاکستان میں۔۔۔“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو اب تک کا سب سے بڑا چیلنج کر دیا، بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”جی او ۔۔۔مکی “

”کوہلی بہت بڑا کھلاڑی ہے لیکن پاکستان میں۔۔۔“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ...
”کوہلی بہت بڑا کھلاڑی ہے لیکن پاکستان میں۔۔۔“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو اب تک کا سب سے بڑا چیلنج کر دیا، بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”جی او ۔۔۔مکی “

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ وہ رنز کے ”بھوکے“ ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف اس کی سرزمین پر پہلی سنچری بنائی اور اس طرح وہ دنیا کے ان تمام 9 ممالک میں سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے جہاں وہ کرکٹ کھیلنے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ مجھ سے شادی کر لو“ پاکستانی نوجوان کی اس خاتون پائلٹ کو پیشکش، آگے سے جواب کیا ملا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

جہاں ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے وہیں مکی آرتھر بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے لیکن ساتھ ہی یہ چیلنج بھی کر دیا ہے کہ پاکستان میں ان کیلئے سنچری سکور کرنا آسان نہ ہو گا اور پاکستانی باﺅلرز عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی سرزمین پر کوہلی کو شدید مشکلات کا شکار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

مکی آرتھر نے کہا کہ ”کوہلی شاندار کھلاڑی ہے لیکن ہماری ٹیم پاکستان میں آسانی کیساتھ انہیں سنچری نہیں بنانے دے گی۔کوہلی کو تمام ٹیموں کے خلاف سنچری بناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جبکہ اسے بیٹنگ کرتے دیکھنے کا ہر مرتبہ ہی بہت لطف آتا ہے۔ بہرحال، ہمارے باﺅلرز انہیں آسانی سے پاکستان میں سنچری نہیں بنانے دیں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل