”عمران خان نے اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ۔۔۔“مشال خان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بھائی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

”عمران خان نے اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ۔۔۔“مشال ...
 ”عمران خان نے اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ۔۔۔“مشال خان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بھائی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مقتول کے بھائی نے کہا ہے کہ مشال خان کے قتل پر اب تک پورا گھر تکلیف کے دور سے گزر رہا ہے ،عمران خان نے عبد الولی خان یونیورسٹی کا نام مشال خان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا ،وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ۔مشال خان کے بھائی نے عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں کیونکہ مشال خان اس چیز کا حقدار ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے گھر کی حد تک قابل اطمینان سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ والدہ آج بھی مشال کے قتل پر افسردہ ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ایسا واقعہ کسی اور بچے کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے تاکہ کسی اور ماں کو اس دکھ سے نہ گزرنا پڑے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...