کے پی کے اور سندھ پولیس ایک جیسی ہے، دونوں کو سیاسی مداخلت کا سامنا ہے، عائشہ گلالئی کا مشال قتل کیس کے فیصلے پر ردعمل

کے پی کے اور سندھ پولیس ایک جیسی ہے، دونوں کو سیاسی مداخلت کا سامنا ہے، عائشہ ...
کے پی کے اور سندھ پولیس ایک جیسی ہے، دونوں کو سیاسی مداخلت کا سامنا ہے، عائشہ گلالئی کا مشال قتل کیس کے فیصلے پر ردعمل

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ کے پی کے اور سندھ پولیس ایک جیسی ہے دونوں میں سیاسی مداخلت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ مشال خان قتل کے مرکزی ملزم عارف خان کوابھی گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ وہ پی ٹی آئی کا کونسلر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہے۔

عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی نے قاتل کا گرفتار نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ملزم مجاہد آفریدی پی ٹی آئی رہنما آفتاب عالم کا بھتیجا ہے جس کو پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گرفتار نہیں کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...