سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا
سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ دارالخلافہ ریاض، منطقہ شرقیہ و غربیہ میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں ، اسی حوالے سے جدہ میں کشمیر کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے سے تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں جدہ میں پاکستانی سکول عزیزیہ اور انگلش سیکشن رحاب کے طلباء نے شرکت کی اور طالب علموں کے درمیان یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں سکولوں کے بچوں محمد بلال، عائش ملک، سلمان ملک اور معاذ خالد نے کشمیری یکجہتی کے دن کے حوالے سے اپنی تقاریر پیش کیں.

تقریروں میں طلباء نے کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف کئے جانے والے بھارتی مظالم کا ذکر کیا. طالب علموں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی جدوجہد کے میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری تنازع کے حل کے لئے اخلاقیات کا مظاہرہ کرے اور مسئلے کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں. انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ مقررین نے اپنی تقریروں میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے.

آج کے دن کو منانے کا مقصد کشمیر کے شہیدوں کو یاد رکھنا ہے جنہوں نے اپنے لہو سے آزادی کی شمع جلائے رکھی۔ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور اس سلسلے میں تمام تر اخلاقی و سفارتی ذمہ داری نبھاۓ گا۔ پاکستان کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے. انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا. مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلےکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے خواہشات کے مطابق ہی حل ہے اور اس کے حل تک پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کا حل خطے میں پائیدار امن لائے گا۔ کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود پوری خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسکو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے انسانی شعور کو جگاتے ہوئے اقوام عالم پر زور دیا کہ کشمیر کے خلاف ظلم و جبر کےخلاف آواز اٹھائیں اور تنازعے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ لوگ دوسرے انسانوں کی طرح عام زندگی کی بسر کر سکیں. طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں گئیں۔ قبل ازیں شائق بھٹو، ڈپٹی قونصل جنرل، اور نجیب اللہ وائس قونصل نے اس موقع کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے. صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے عزم اور غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...