مشال خان قتل کیس میں 6لوگوں کو سزا لیکن اصل قاتل کون اور کہا ں ہے؟مشال کے بھائی نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر پاکستانی کے ہوش اڑ ا دئیے
ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مقتول کے بھائی احمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس سے اپیل ہے کہ مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پولیس نے گھر کی حد تک مناسب سیکیورٹی فراہم کی اور اس ضمن میں پولیس سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن خیبر پختونخواہ پولیس مفرور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کریں ۔فیصلہ آنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے بھی گھر کا فرد اس طرح کے واقعے کے بعد بچھڑ جائے تو تکلیف کی ہو گی ،اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ ایسا واقعہ ہو ،مشال کے قتل ہونے کے بعد ہمارا بھی ہر وقت قتل ہوا ،میری والدہ آج بھی مشال کو یاد کر کے تڑپتی ہیں ،آج بھی تکلیف ہو رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہو گی کیونکہ مشال کی کمی پوری نہیں ہو سکتی ۔واضح رہے کہ مشال خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ 5ملزمان کو 25,25سال کی قید سزا ہوئی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مشال خان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے ۔