چیئر مین نیب نے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے افسر کے خلاف جاری انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

چیئر مین نیب نے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے افسر کے خلاف جاری انکوائری کی ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کی طرف سے دائر کئے گئے ریفرنسز میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے افسر شیخ اختر حسین کو مردہ قرار دینے اور ان کے آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

نیب میں جاری انکوائری اور مبینہ الزامات کی محکمانہ انکوائری نہ ہونے کے باوجود شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو شیخ اختر حسین کے خلاف جاری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب دو فروری 2018کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈریپ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسلم افغانی کی تعیناتی کی بھی انکوائری کررہا ہے جن کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کا مالک ہونے کے باوجود قواعد و ضوابط کے خلاف سرکاری عہدے پر تعینات کیا گیا جو کہ ان کے مفادات کے خلاف تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر چیف ایگزیکٹو ڈریپ ہوتے ہوئے ادویات کی قیمتیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا جس سے ان کی کمپنی کو مبینہ طور پر کروڑوں کا فائدہ ہوا۔ جس کا بوجھ پاکستان کے قریب عوام کو اٹھانا پڑا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...