عامر لیاقت حسین کا اپنے بڑے مخالف میر شکیل سے سپریم کورٹ میں سامنا ہوا تو انہوں نے ایسی حرکت کردی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

عامر لیاقت حسین کا اپنے بڑے مخالف میر شکیل سے سپریم کورٹ میں سامنا ہوا تو ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی بول نیوز پر اپنے پروگرام ’ ایسے نہیں چلے گا‘ کے دوران جنگ ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور ان کے گروپ کو بری طرح لتاڑا لیکن آج (بدھ کو) دونوں کا سپریم کورٹ کے احاطے میں سامنا ہوا تو عامر لیاقت نے ایسی حرکت کردی کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آگیا۔

بول نیوز پر اپنے پروگرام کے دوران اپنے سابق ادارے جیو نیوز کو نیلا پیلا کا لقب دینے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین آج سپریم کورٹ میں خود پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کے سلسلے میں عدالت پیش ہوئے۔ احاطہ عدالت میں ان کا سامنا جنگ ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان سے ہوا تو وہ انتہائی تپاک سے اور جھک کر اپنے سابق باس سے ملے۔

اس غیر ارادی اور اچانک ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین کو عامر لیاقت کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور تنقید کا طوفان امڈ آیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد عامر لیاقت حسین بھی میدان میں آئے اور ٹوئٹر پر کہا کہ ”جس ٹہنی پر پھل ہوتا ہے وہی جھکا کرتی ہے، جھک کر ملنے والوں کو کبھی کمر کا درد نہیں ہوتا، فسانے بنانے کے بجائے ہم سب ایک دوسرے کے لیے جھک کر ملنا سیکھ لیں تو "جَھک جَھک" سے باز آجائیں گے، ویسے ملاقات خفیہ نہیں تھی "عدلیہ" میں تھی“۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...