جنوبی پنجاب میں قائم ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیز سینکڑوں مریضوں کو روزانہ مفت سہولیات فراہم کرنے لگا

جنوبی پنجاب میں قائم ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیز سینکڑوں مریضوں کو روزانہ ...
جنوبی پنجاب میں قائم ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیز سینکڑوں مریضوں کو روزانہ مفت سہولیات فراہم کرنے لگا

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب میں صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیا جانے والا ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز زسینکڑوں مریضوں کو روزانہ بنیادوں پر مفت سہولیات فراہم کرنے لگا ۔13سو نناوے ملین روپے کی لاگت سے 150بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال چوبیس گھنٹے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے جس کی کلینکل لیبارٹری اور ریڈیالوجی محکموں میں تازہ ترین آلات شامل کئے گئے ہیں جن میں 64 سی ٹی سکین مشینیں شامل ہیں۔

ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے انتظامی ا مور کا جائزہ لیا جائے تو لیبارٹری: فی دن 675 ٹیسٹ ،الٹراساونڈ: 70 سے 80 مریض فی دن ،ایکس رے: 60 سے 70 مریض فی دن ،سی ٹی اسکین: 12 سے 15 مریض روزانہ اوردیگر ریڈ یالوجی پراسیس: 15 مریض روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے

ہسپتال تازہ ترین ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہیں جن میں نیفراولوجی وارڈ،یورالوجی وارڈ،انٹینسیو کئیریونٹ (آئی سی یو)،ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو)اور 4آپریشن تھیٹرز کی سہولت کے ساتھ یہ اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جہاں ہر روز پانچ آپریشن کئے جاتے ہیں۔ پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں بھی شعبہ صحت کو لے کر بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہور کی سہولیات میں مزید اضافہ کرتے ہوے 150 بستروں کو شامل کیا گیا ہے جس پر 1929 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ 807 ملین روپے سے برن یونٹ، نشتر ہسپتال، ملتان میں تعمیر کیا گیا ہے۔411 ملین روپے کی لاگت سے شہباز شریف جنرل ہسپتال، ملتان،300 ملین کی لاگت سے ریجنل بلڈ سینٹر ، ملتان ،چلڈرن ہسپتال ، ملتان میں 150بیڈز کا اضافہ،150بیڈز پر مشتمل ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ذزیزز،نشتر ہسپتال ، ملتان میں عالمی معیار کا برن یونٹ ،گورنمنٹ شہباز شریف اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائم کیے گئے ہیں ۔300بستروں پر مشتمل چلڈرن ہسپتال ملتان کا شمار بھی اس وقت جنوبی پنجاب کے جدیدہسپتالوں میں ہوتا ہے ۔ جرمنی کے مالی تعاون کے ساتھ 323 ملین روپے کی لاگت ملتان اور بہاول پور کیلئے ریجنل بلڈ سینٹرز تعمیر کئے گئے ہیں۔ملتان اور بہاولپور میں پنجاب حکومت کے محفوظ بلڈٹرانسمیشن پروجیکٹ کے تحت دو ریجنل بلڈ سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے 11 ہسپتالوں کو ان مراکز سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلے میں ایسے ہی مراکز لاہور اور فیصل آباد میں قائم کیے جائیں گے جن کے ذریعے ہسپتالوں میں محفوظ خون فراہم کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...