غیر ملکی ماڈل سمگلر نے آج عدالت میں ایسا انکشاف کردیا کہ بڑے بڑے اداروں میں کھلبلی مچ جائے گی

غیر ملکی ماڈل سمگلر نے آج عدالت میں ایسا انکشاف کردیا کہ بڑے بڑے اداروں میں ...
غیر ملکی ماڈل سمگلر نے آج عدالت میں ایسا انکشاف کردیا کہ بڑے بڑے اداروں میں کھلبلی مچ جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر ملکی منشیات سمگلر خاتون کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کردی گئی۔لاہور ایئرپورٹ سے چیک ری پبلک کی ماڈل ہیروئن سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، جسے تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔غیر ملکی سمگلر، چیک ماڈل ٹیریزا کو آج ایک بار پھر لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے اس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کردی۔ٹیریزا نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان سے ہیروئن سمگل کرچکی ہے، اس کی ایک دوست بھی ہیروئن سمگلنگ میں اس کے ساتھ تھی جبکہ پاکستان میں موجود لوگ بھی اس کی مدد کرتے تھے۔حکام کے مطابق گرفتار ماڈل سمگلر کا سہولت کار طارق بھی حراست میں ہے جس کا کہنا ہے کہ ٹیریزا نے اس کے بھائی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ۔واضح رہے کہ لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے ٹریزا کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اینٹی نارکاٹکس فورس کے دو چیک کاﺅنٹر عبور کر کے ان کے پاس پہنچی تھی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور