معصوم اسماءکو قتل کرنے والے سفاک درندے کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ کا خون ہی کھول اٹھے گا

معصوم اسماءکو قتل کرنے والے سفاک درندے کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر ...

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم اسماءکے قاتل محمد نبی ولد عبید اللہ کے اعتراف جرم کے بعد اس کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ شادی سے پہلے بڑی خوبصورت لگتی تھی لیکن سہاگ رات کے اگلے دن۔۔۔“ شوہر نے سہاگ رات کے اگلے دن بیوی کو میک کے بغیر دیکھا تو چیخیں نکل گئیں، مقدمہ ہی کر ڈالا، تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

پی او مردان ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق ملزم بچی کو کھیت میں لے گیا جہاں معصوم بچی نے چیخیں ماریں تو پہلے ملزم نے گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہا تھ رکھ کر دم گھونٹ دیا۔

آر پی او مردان نے بتا یا دوپہر کے وقت معصوم اسماءکے چچا نے اسے گھر جانے کو کہا،جب وہ گھر جانے لگی تو راستے میں اس نے ملزم کو دیکھا اور کہا کہ مجھے گنا لا کر دو جس پر ملزم نے کہا کہ کھیتوں سے جا کرخود لے آﺅ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ مجھ سے شادی کر لو“ پاکستانی نوجوان کی اس خاتون پائلٹ کو پیشکش، آگے سے جواب کیا ملا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

بچی کھیتوں میں گنا لینے گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے چلا گیا اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر اس نے چیخیں ماریں تو ملزم نے پہلے اس کا گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہاتھ رکھ کر دم گھونٹ دیا۔ انہوں نے بتا یا کہ گرفتار ملزم محمد نبی کی عمر 15سال ہے ،جو کہ ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...