”خیبرپختونخواہ حکومت نے بری ہونے والوں کیخلاف اپیل کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

”خیبرپختونخواہ حکومت نے بری ہونے والوں کیخلاف اپیل کا فیصلہ اس لئے کیا ہے ...
”خیبرپختونخواہ حکومت نے بری ہونے والوں کیخلاف اپیل کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کو معلوم ہے کہ مشال کے خاندان والے بری ہونے والوں کیخلاف اپیل میں جا سکتے ہیں، اس لئے انہوں نے خود اپیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ شادی سے پہلے بڑی خوبصورت لگتی تھی لیکن سہاگ رات کے اگلے دن۔۔۔“ شوہر نے سہاگ رات کے اگلے دن بیوی کو میک کے بغیر دیکھا تو چیخیں نکل گئیں، مقدمہ ہی کر ڈالا، تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ظاہری بات ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو معلوم ہے کہ اس طرح اگر لوگوں کو بری کر دیا گیا ہے تو یقینا مشال کے خاندان والے ان کے خلاف اپیل میں جا سکتے ہیں یا پھر انسانی حقوق کی تنظیمیں اپیل میں جا سکتی ہیں، تو انہوں نے خود ہی اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کے پی کے حکومت کا ان 26 افراد کیخلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ تو درست ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ان لوگوں کیخلاف پراسیکیوشن کے تقاضے پورے کئے جاتے ہیں یا نہیں کئے جاتے۔ حکومت کو چاہئے کہ مشال خان کے والدین کو اچھے وکیل فراہم کرے اور اس مقدمے میں ذاتی دلچسپی لے کیونکہ 26 لوگوں کا رہا ہونا کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /خیبرپختون خواہ /پشاور /مردان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...