مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا طائف کے مشہور ”جوری مال“ کا دورہ ، بچوں سے گھل مل گئے

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا طائف کے مشہور ”جوری مال“ کا دورہ ، ...

جدہ ( محمد اکرم اسد ) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے طائف کے مشہور  ”جوری مال“ کا دورہ کیا اور موقع پر موجود بچو ں سے ملاقاتیں کرکے گپ شپ کی،اس موقع پر وہ خریداری کے لئے آئے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے ۔

انہوں نے ایک دکان میں کام کرنے والے 2سعودی نوجوانوں کو یہ سوال کرکے حیرت میں ڈال دیا کہ آپ لوگ سعودی لباس کیوں نہیں پہنتے؟ نوجوانوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق وہ سوٹ ہی پہن کر آسکتے ہیں۔ اس موقع پر گورنر مکہ نے کافی دیر تک جوری مال میں دوکانداروں اور خریداروں سے گپ شپ کی ۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...