اسماءکو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے گرفتار ملزم کا ساتھی چھری لے کر مقتول بچی کے گھر داخل ہو گیا اور پھر۔۔۔ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اسماءکو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے گرفتار ملزم کا ساتھی چھری لے کر مقتول ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کے پی کے پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے کے بعد ننھی اسماءکے قاتل کو گرفتار کر لیاہے جبکہ اس کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے تاہم اس کا ایک ساتھی آپے سے باہر ہو گیا اور اسماءکے گھر چھری تھام کر داخل ہو گیا اور  مقتول بچی کے اہل خانہ کو حراساں کرنا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس آپے سے باہر شخص کو اہل محلہ نے مداخلت کر کے قابو کیا اور اس کے ہاتھ سے چھری چھین کر اسماءکے اہل خانہ کی جان بچائی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ یہ شخص گرفتار ہونے والے نوجوان کا ساتھی اور اسماءکا رشتہ دار بھی ہے اور ان کے گھر کے قریب ہی رہتاہے ۔مردان پولیس کی جانب سے اسماءکے گھر والوں کو کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...