اسماکے قاتل کوگرفتار کرنے میں پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سے مدد لی گئی:رانا ثنااللہ

اسماکے قاتل کوگرفتار کرنے میں پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سے مدد لی ...
اسماکے قاتل کوگرفتار کرنے میں پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سے مدد لی گئی:رانا ثنااللہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے جب ملزم کا نام دیا تو خیبر پختوانخوا پولیس کو 4 سالہ اسماکے قتل کے کیس میں کامیابی ملی،ملزم بچی کا کزن ہے دونوں کا گھر آمنے سامنے ہے لیکن پنجاب فرانزک لیبارٹری نے جب ملزم کا نام دیا تو کے پی کے پولیس کو کامیابی ملی۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواکی بدلی ہوئی پولیس کاحال دیکھیں کہ ملزم بھی وہیں تھا اور پولیس ملزم کے گھر میں تین ہفتے بیٹھی رہی لیکن انھیں ملزم پر کوئی شک بھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسماکا ملزم اس کا کزن ہے، دونوں کا گھر آمنے سامنے ہے تاہم پنجاب فرانزک لیبارٹری نے جب ملزم کا نام دیا تو کے پی کے پولیس کو کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کی تعریفیں کرنے والے بتائیں کہ عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو کب پکڑیں گے؟

خیال رہے کہ مردان میں زیادتی کی کوشش کے بعد قتل کی جانے والی ننھی اسماکے قاتل کو ڈے این اے رپورٹ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑا جانے والا ملزم 15 سالہ لڑکا ہے جو اسماکا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...