پاکستان سے تعلقات کو اب بھی اہمیت دیتے ہیں:امریکی نائب وزیر خارجہ

پاکستان سے تعلقات کو اب بھی اہمیت دیتے ہیں:امریکی نائب وزیر خارجہ
پاکستان سے تعلقات کو اب بھی اہمیت دیتے ہیں:امریکی نائب وزیر خارجہ

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کے نائب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو اب بھی اہمیت دیتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جان سلیوان کا اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے اتحادی افواج کو سامان کی ترسیل کیلئے راستہ دیا، ہم پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان سے جنوبی ایشائی پالیسی پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور پاکستان پر واضح کر دیا تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا الزام عائد کر کے سیکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 9 سوملین ڈالرز کی امداد روک دی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی