آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کابھارتی مسلمانوں کوپاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ

آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کابھارتی مسلمانوں کوپاکستانی کہنے پر سزا کا ...
آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کابھارتی مسلمانوں کوپاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ

  

نئی دہلی(این این آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے بھارتی مسلمانوں کوپاکستانی کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اْسے 3 سال قید کی سزا دی جائے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ریمارکس کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں اْنہوں نے کہا تھا کہ یہ رجحان بن گیا ہے کہ بزور طاقت مسلمانوں کی آبادی میں داخل ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگاو اور حالات خراب کرو۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رگھویندر وکرم سنگھ نے اترپردیش کے علاقے ( کاس گنج )میں بھارتی یوم جمہوریہ پر فسادات کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ عجیب رواج بن گیا ہے کہ مسلمانوں کے محلوں میں زبردستی جلوس لے کر جاواور پاکستان کے خلاف نعرے لگاو، کیا وہ پاکستانی ہیں؟ یہی یہاں بریلی میں ہوا، پھر پتھراو ہوا اور مقدمے لکھے گئے،سخت ردعمل کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اْن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ریمارکس پر قائم ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی