پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت

پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت
پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں الیکٹرونک میڈیا کو یاد دہانی کرائی گئی کہ ویلنٹائنز ڈے کو فروغ دینے پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ہے۔اس کے علاوہ پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پابندی سے متعلق فیصلے کا متن بھی شامل کیا۔

خیال رہے پیمرا نے یہ ہدایات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 13 فروری 2017 کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، جس میں ویلنٹائنز ڈے کو غیر اسلامی دن قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...