ایران کا یمنی بندرگاہوں پر کنٹرول کے لیے جدید راڈار فراہم کرنے کا انکشاف

ایران کا یمنی بندرگاہوں پر کنٹرول کے لیے جدید راڈار فراہم کرنے کا انکشاف
ایران کا یمنی بندرگاہوں پر کنٹرول کے لیے جدید راڈار فراہم کرنے کا انکشاف

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ کے سابق افسرجیمزلیونز نے کہاہے کہ پاسداران انقلاب بحر احمر کے کنارے واقع یمن کی 2 اہم بندرگاہوں باب المندب ، المخا اور الحدیدہ کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید راڈار فراہم کررہا ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک سابق عہدیدار جیمز لیونز نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ایران ہرصورت میں یمن کی باب المندب بندرگاہ پر اپنا کنٹرل قائم کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ بندرگاہ بحر احمر ، خلیج عدن اور بحر عرب کو ملاتی ہے جبکہ اسی طرح ایران کی جانب سے مصر کی نہر سویز پر کنٹرول کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں عالمی بندرگاہیں بین الاقوامی جہاز رانی کے 10 فیصد کو کنٹرول کرتی ہیں اور ان دونوں بندرگاہوں سے یومیہ کی بنیاد پرعالمی بحری جہاز گذرتے ہیں، ایران کی کوشش ہے کہ وہ باب المندب بندرگاہ، نہر سویز اور آبنائے ہرمز پر قبضہ کرکے عرب ممالک کے تیل بردار تمام جہازوں کو کنٹرول کرسکتا ہے ۔تاہم پاسداران انقلاب بحر احمر کے کنارے واقع یمن کی2 اہم بندرگاہوں باب المندب ، المخا اور الحدیدہ کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید راڈار فراہم کررہا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...