سعودی فوج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی،7جنگجوہلاک

سعودی فوج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی،7جنگجوہلاک
سعودی فوج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی،7جنگجوہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)سعودی عرب کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے یمن کے متصل ساحلی علاقے جازان میں یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی،شدت پسندوں نے پہاڑ کی چوٹی کوعبور کرکے سعودی عرب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں 7 جنگجومارے گئے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فوج نے توپ خانے کی مدد سے سعودیہ کی سرحد کی دوسری جانب یمن کے جبل المنبہ میں حوثیوں کے قائم کردہ نئے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔سعودی عسکری حکام کا کہناتھا کہ حوثی شدت پسندوں نے پہاڑ کی چوٹی کوعبور کرکے سعودی عرب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں 7باغی مارے گئے اور ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -