نوجوان لڑکی کی موت، مردہ خانے میں اس کی لاش کے ساتھ کیا انتہائی شرمناک سلوک کیا جاتا رہا؟ جان کر شیطان کے بھی ہوش اُڑجائیں گے

نوجوان لڑکی کی موت، مردہ خانے میں اس کی لاش کے ساتھ کیا انتہائی شرمناک سلوک ...

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک لڑکی پراسرار طور پر قتل ہو گئی لیکن جب اس کی لاش مردہ خانے منتقل کی گئی تو وہاں اس کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک شروع کر دیا گیا کہ شیطان بھی شرما کر رہ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اوکسانا ایپلیکائیوا نامی یہ لڑکی روس کی معروف ماڈل اور بیوٹی کوئین تھی جو روس کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’ڈوم 2‘ میں بھی شرکت کر چکی تھی۔ اسے 2008ءمیں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی لاش موٹروے کے ایک کنارے پر پڑی ایک ٹرک ڈرائیور کو ملی تھی۔ پولیس آج تک اس کے قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی۔ گزشتہ دنوں پولیس نے اوکسانا کی لاش قبر سے دوبارہ نکالی اور مزید تفصیل کے ساتھ اس کے فرانزک ٹیسٹ کروائے تاکہ قاتل کو پکڑا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اب اوکسانا کا قاتل پکڑا جائے گا یا نہیں، یہ بعد کی بات ہے لیکن ان فرانزک ٹیسٹوں میں اوکسانا کے ساتھ مردہ خانے میں ہونے والے ایسے غیرانسانی سلوک کا انکشاف ہو گیا کہ پورا روس ہل کر رہ گیا۔ ٹیسٹوں کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ مردہ خانے کا ایک تکنیک کار اس کی لاش کی بے حرمتی کرتا رہا تھا۔لاش کے ساتھ منہ کالا کرنے والے اس 37سالہ بدبخت شخص کا نام الیگزینڈر ہے، جسے اس کے کرتوت سامنے آنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق الیگزینڈر کو سزا نہیں ہو سکتی کیونکہ روس میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جس کے تحت لاش سے بے حرمتی کے مجرم کو سزا ہو سکے۔ خبر سامنے آنے پر الیگزینڈر کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے اور اس نے اپنا فون نمبر بھی تبدیل کر لیا ہے تاکہ یہ درندہ اس سے رابطہ نہ کر سکے۔روسی پولیس کا کہنا ہے کہ ”چونکہ الیگزینڈر کا اوکسانا کے قتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا لہٰذا اسے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔“واضح رہے کہ اوکساناکو چلتی گاڑی سے دھکا دیا گیا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...