اس درخت کے اندر اصلی کتا پھنس گیا، پھر کئی سالوں بعد سائنسدانوں نے معائنہ کیا تو۔۔۔ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

اس درخت کے اندر اصلی کتا پھنس گیا، پھر کئی سالوں بعد سائنسدانوں نے معائنہ کیا ...

تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ اور ایشیاءکے سنگم پر واقع ملک جارجیا میں 20سال قبل ایک کتا درخت کے تنے میں پھنس گیا تھا۔ گزشتہ دنوں تنا کاٹ کر اسے نکالا گیا اور سائنسدانوں نے اس کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف ہوا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ کتا خرسک نامی جانور کو پکڑنے کے لیے اس کا تعاقب کرتے ہوئے درخت کے کھوکھلے تنے میں پھنس گیا اور وہیں فاقوں مر گیا۔ سائنسدانوں نے اس شکاری کتے کو تنے سے نکالا تو حیران کن طور پر اس کا جسم تاحال بہترین حالت میں موجود تھا، ایسے جیسے کسی نے اسے حنوط کرکے رکھا ہو۔

سائنسدانوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”تنے کے خول میں ہوا نیچے سے اوپر کی طرف جاتی رہی جس کی وجہ سے کتے کی لاش کی بدبو حشرات تک نہ پہنچ سکی اور یہ محفوظ رہی۔خرسک چونکہ درختوں پر انتہائی بلندی تک چلا جاتا ہے چنانچہ ممکنہ طور یہ اس کا پیچھا کرتے ہوئے درخت پر چڑھا اور 28فٹ کی بلندی پر یہ کھوکھلے تنے میں پھنس گیا۔“رپورٹ کے مطابق کتے کی لاش سمیت درخت کے تنے کے اس حصے کو جارجیا کے شہر ویکراس کے ایک میوزیم کی زینت بنا دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...