11 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا، اس بچے کا باپ کون ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ قیامت بہت قریب آگئی

11 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا، اس بچے کا باپ کون ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ ...

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک 11سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا ہے اور اس بچے کا باپ کون ہے؟ یہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ قیامت قریب آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے کا باپ اس بچی ہی کا 14سالہ بھائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے سپین کے شہر مورشیا کے ورجن ڈی لا اریگزاکا ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ اسے پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ درد پیٹ کا نہیں بلکہ دردِ زہ ہے اور اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں قطعاً علم نہیں ہوا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہو چکی ہے۔ انہیں اس کا علم بچے کی پیدائش سے ایک دن پہلے ہوا جب بچی نے درد کی شکایت کی اور وہ اسے ہسپتال لے کر گئے۔ والدین نے ہی اس بچے کا ذمہ دار اپنے بیٹے کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے بیٹے نے ہی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔ پولیس کے مطابق بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے جس سے اس کے والد کا حتمی تعین ہو گا، تاہم اگر بچی کا بھائی مجرم واقع ہوا تو اسے سزا نہیں مل سکے گی کیونکہ سپین کے قانون میں اتنے کم عمر ملزم کو سزا نہیں ہو سکتی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...