دیواراور تیل چوری پرلبنان کا اسرائیل کے خلاف عالمی چارہ جوئی کا اعلان

دیواراور تیل چوری پرلبنان کا اسرائیل کے خلاف عالمی چارہ جوئی کا اعلان
دیواراور تیل چوری پرلبنان کا اسرائیل کے خلاف عالمی چارہ جوئی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت(این این آئی)لبنان کی سیاسی قیادت نے سرحد پر دیوار کی تعمیر اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل پر قبضے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پرچارہ جوئی پر زور دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد حریری اور پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ اسرائیلی دھمکیاں سرحدی خود مختاری اور امن واستحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل ہتھیانے کی کوششوں سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔لبنانی صدر میشل عون کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور سپیکر نے متفقہ طورپر کہا کہاکہ وہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف عالمی چارہ جوئی کریں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں