’مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ غصہ آتا تھا لیکن جب سے یہ کام شروع کیا ہے سارے مسئلے حل ہوگئے‘ جاپانی خاتون نے شوہر کو خوش رکھنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

’مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ غصہ آتا تھا لیکن جب سے یہ کام شروع کیا ہے سارے ...
’مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ غصہ آتا تھا لیکن جب سے یہ کام شروع کیا ہے سارے مسئلے حل ہوگئے‘ جاپانی خاتون نے شوہر کو خوش رکھنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کی ایک خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ تعلق بہت کشیدہ رہتا تھا لیکن پھر اس نے اپنے شوہر کو خوش رکھنے اور ازدواجی زندگی کو پرسکون بنانے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی رہائشی اس خاتون نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل @c___i___y___o پر بتایا ہے کہ ”مجھے اپنے شوہر پر بہت غصہ آتا تھا، جواب میں وہ بھی مشتعل ہو جاتا اور یوں ہماری اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔ پھر میں نے اپنے غصے پر قابو پانا شروع کیا اور اپنے شوہر کی تعریف کرنی شروع کر دی۔ میں نے ایک کاغذ پر یہ ہدایت لکھی کہ ’مجھے اپنے شوہر کے ساتھ بہترین سلوک روا رکھنا ہے اور اس پر غصہ نہیں کرنا اور اس کے اچھے کاموں کی تعریف کرنی ہے۔‘اس کے علاوہ میں نے تعریفی کلمات کا ایک چارٹ بھی بنایا اور ہفتے کے مختلف دنوں کے لیے مختلف تعریفی کلمات لکھے اوروہ اپنے شوہر کو بولنے شروع کر دیئے۔ابھی اس طریقے پر عمل کرتے مجھے ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ میرے شوہر کا میرے ساتھ رویہ حیران کن طور پر تبدیل ہو گیا۔ وہ مجھ سے پہلے سے زیادہ محبت کرنے لگا تھا۔ ہفتے بعد ہی اس نے مجھے ایک خط لکھا جس میں اس نے میری تعریف کی۔“

خاتون کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر نے اس خط میں مجھے لکھا کہ ’ہمارا یہ ہفتہ بہت شاندار اور محبت سے بھرپور گزرا، اس ہفتے میں مجھے وہ خوشی ملی جو ہماری شادی کے بعد کبھی نہیں ملی تھی۔‘مجھے یہ چارٹ بنانے اور سب کچھ لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ میں بہت کم حوصلہ ہوں، بہت جلدی غصے میں آ جاتی ہوں۔ لہٰذا اب جب بھی مجھے غصہ آتا ہے تو میں اپنے پاس موجود وہ نوٹ نکال کر پڑھنا شروع کر دیتی ہوں۔ یوں میرا غصہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔میری اس کوشش کی وجہ سے میری ازدواجی زندگی ایسی خوشگوار ہو گئی ہے کہ میں نے خود بھی کبھی اس کا گمان نہیں کیا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس