آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی میں جیت کے ٹریک پر

آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی میں جیت کے ٹریک پر
آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی میں جیت کے ٹریک پر

ہوبارٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی،156رنز کاہدف کینگروز نے 18.3اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور انگلینڈ کومقررہ اوورز میں155رنز تک محددو کیا ،ان کی اننگ میں ڈیوڈ میلان 50،این مورگان 22اور الیکس ہالز22 ر نز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 3اور اشتون ایگر نے 2وکٹیں حاصل کی۔

 آسٹریلیا  کے  گلین میکسویل نے مرد میدان بنتے ہوئے 58گیندوں پر103 تیز ترین سنچری بنا کر  اپنی ٹیم کو 18.3اوورز میں ہی فتح دلادی ۔

گلین میکسویل کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سیریز کا تیسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان10فروری کومیلبورن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...