آصف علی زرداری بھی کراچی کنگز کے مداح

آصف علی زرداری بھی کراچی کنگز کے مداح
آصف علی زرداری بھی کراچی کنگز کے مداح

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے والی پاکستان سپر لیگ کا تیسراایڈیشن رواں ماہ سے اپنے رنگ بکھیرنے کے لئے تیار ہے ،جس کے باعث ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی ۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کے بعدپی سی بی انتظامیہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اس سیزن کا فائنل کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور نیشنل سٹیڈیم میں تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

روشنیوں کے شہر  کی پی ایس ایل میں شامل ٹیم ”کراچی کنگز“ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے مختلف تقاریب کا اہتمام کر رہی ہے اور شائقین کرکٹ کی توجہ پاکستان کرکٹ کی طرف مبذول کروانے میں سرگرم عمل ہے ۔اسی سلسلے میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے صوبے کی سب سے بڑی پارٹی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو اپنی ٹیم کی جرسی پیش کی ہے۔اس موقع پرآصف علی زرداری نے نجی چینل کی ملک کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔

واضح رہے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اس ٹیم کی نمائندگی عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ بوم بوم آفریدی بھی پہلی بار اس ٹیم کاحصہ ہوں ۔

مزید : کھیل