قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب سابق انسپکٹر عابد باکسرکو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا

قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب سابق انسپکٹر عابد باکسرکو دبئی سے گرفتار کر ...
قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب سابق انسپکٹر عابد باکسرکو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قتل سمیت کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عابد باکسر کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، سابق انسپکٹر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کو قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری مجرم سابق انسپکٹر عابد باکسر کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کو جلد پاکستان لا کر اسے کے خلاف کیس چلایا جائے گا۔عابد باکسر پر قتل اور اقدامات قتل کے مقدمات درج ہیں ،سابق انسپکٹر مبینہ پولیس مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا جبکہ ملزم کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھے۔ ملزم عابد باکسر کے دو ساتھی افضال گھوٹو اور شہباز سائیں روپوش ہیں، افضال گھوٹو مسقد جبکہ شہباز سائیں اومان فرار ہوئے تھے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی