ہالینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کے لئے تیار ہیں: ترکی

ہالینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کے لئے تیار ہیں: ترکی

استنبول(آن لائن) تر ک حکومت نے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ کیساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ترک دفتر خارجہ حامی آکسوئے نے ہالینڈ کی جانب سے انقرہ میں متعین لیکن 1سال سے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے اپنے سفیر کو سرکاری طور پر واپس طلب کرنے کے اعلان کے بعد اپنے جائزے پیش کیے،موجودہ حالات میں ہالینڈ کی جانب سے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ 2017 ء میں پیش آنے والے بحران کے بعد ترکی ہالینڈ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ترکی کی توقعات سے متعلقہ فریق آگاہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذکورہ واقعات کے بعد سے ابتک ترکی سے باہر ہونے والے انقرہ میں ولندیزی سفیر کی واپسی میں ترکی کی خواہش شامل نہیں تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...