شام میں عسکر ی اثر ورسوخ بڑھانے والے ہمارا امتحان نہ لیں :اسرائیلی وزیر اعظم

شام میں عسکر ی اثر ورسوخ بڑھانے والے ہمارا امتحان نہ لیں :اسرائیلی وزیر اعظم

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف دشمن ہمارا امتحان نہ لیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی نیتن یاہو کا کہناتھا کہ اسرائیل کے دشمن جو خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہیں کو برداشت نہیں کیا جائے گا وہ ہمارا امتحان نہ لیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی لبنان کے 3اعلیٰ رہنماؤں نے اسرائیل پر دونوں ممالک کے مابین سرحدی مقامات پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے براہ راست کسی بھی جنگجو تنظیم کا نام نہیں لیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...