’میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دراصل میں۔۔۔‘ مقابلہ حسن میں شریک اس لڑکی نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ افراتفری مچ گئی، مقابلے سے ہی نکال دیا گیا۔۔۔ کیا کہا تھا؟ مرد خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

’میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دراصل میں۔۔۔‘ مقابلہ حسن میں شریک اس ...
’میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دراصل میں۔۔۔‘ مقابلہ حسن میں شریک اس لڑکی نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ افراتفری مچ گئی، مقابلے سے ہی نکال دیا گیا۔۔۔ کیا کہا تھا؟ مرد خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استانہ(نیوز ڈیسک) قازقستان میں منعقد ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں جب ہزاروں حسیناﺅں میں سے منتخب کی گئی ڈیڑھ درجن دلکش لڑکیوں کے درمیان آخری مرحلے کا مقابلہ جاری تھا تو اچانک ایک خوبرو ’لڑکی‘ نے اپنی جنس کی اصلیت بتا کر سارا مقابلہ ہی درہم برہم کر دیا۔
دی مرر کے مطابق 22 سالہ ایلینا ایلیفا نے پہلے تو مقابلہ حسن کے منتظمین اور مصفین سے معذرت کی کہ اس نے انہیں اُلو بنایا اور 4000 دیگر لڑکیوںکو شکست دے کر مقابلے کے آخری مرحلے تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد اس نے اصل انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے اور اس کا نام ایلے ڈیاگیلیف ہے۔ یہ بات سن کر بیچارے جج اپنی جگہ ساکت رہ گئے جبکہ حاضرین و ناظرین حیرت سے ایک دوسرے کے منہ تکنے لگے۔
ایلے نے اس دھوکے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ”میری اپنے دوستوں کے ساتھ خوبصورتی کے موضوع پر ایک بحث ہوئی تھی اور میں نے سوچا کہ میں خواتین کے کسی مقابلہ حسن میں شرکت کر کے یہ ثابت کروں گاکہ خوبصورتی کے بارے میں ہمارے اکثر نظریات بے بنیاد ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اکثر نوجوان لڑکیاں ایک جیسی نظر آتی ہیں، انہوں نے ایک ہی جیسا میک اپ کررکھا ہوتا ہے اور بالوں کا سٹائل بھی ملتا جلتا ہوتا ہے۔ یہ سب فیشن کے اسی سٹائل کی نقل کرنے لگتی ہیں جو ہمارے معاشرے میں عام ہوتا ہے جبکہ ہم فطری خوبصورتی کی اہمیت کو نظر انداز کر بیٹھتے ہیں۔ میرا اس بارے میں نظریہ بہت مختلف ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ فطری خوبصورتی ہی اصل خوبصورتی ہوتی ہے۔ میں نے اس مقابلے میں شرکت کرکے یہ بات ثابت کردی ہے کیونکہ آخری لمحے تک ہر کوئی میری تعریف کرتا رہا اور مجھے دوسروں کے مقابلے میں منفرد اور زیادہ دلکش قرار دیتا رہا۔ آخری مرحلے میں پہنچ کر میں نے اپنی شناخت کا انکشاف کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اب میرا خیال تھا کہ میں بہت آگے آچکا ہوں۔ اس مقابلے کے آغا زمیں 4000 لڑکیاں تھیں لیکن ان میں سے صرف 16 آخری مرحلے میں پہنچی ہیں۔ میں بھی ان میں شامل ہوں۔“


ایلے کی بات سننے والے اپنی سماعت پر یقین نہیں کرپارہے تھے اور ہر کوئی اس بات پر حیران تھا کہ ایک لڑکا بھیس بدل کر مقابلہ حسن کے فائنل راﺅنڈ میں پہنچ چکا تھا۔ اس عجیب و غریب انکشاف کے بعد منصفین نے ایلے کو ڈسکوالیفائی کرنے کا اعلان کیا اور اس کی جگہ 18 سالہ لڑکی ایکرم تیمیرخونووا کو آخری مرحلے میں جگہ مل گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -