’کتے اس ایک قسم کے انسانوں کو زیادہ کاٹتے ہیں‘ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا

’کتے اس ایک قسم کے انسانوں کو زیادہ کاٹتے ہیں‘ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن ...
’کتے اس ایک قسم کے انسانوں کو زیادہ کاٹتے ہیں‘ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کتے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انسانی جذبات و احساسات کو سمجھنے والا جانور ہے۔ اپنی اس قابلیت کی وجہ سے یہ انسان کا اچھا دوست بھی ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی یہی خوبی کچھ لوگوں کے لئے خطرے کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ جب آپ کتے کے سامنے ہوتے ہیں تو وہ آپ کے خوف اور گھبراہٹ کی کیفیت کو فوری بھانپ لیتا ہے اور آپ جتنے زیادہ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہوں گے وہ آپ پر جھپٹنے میں اتنی ہی آسانی محسوس کرے گا۔

سائنسی جریدے ’جرنل آف ایپی ڈمیالوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ مردوں پر کتے کے حملے کا امکان خواتین پر حملے کی نسبت 81 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ان میں سے وہ افرا دجو زیادہ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں ان پر حملے کا امکان مزید تین گنا بڑھ جاتا ہے۔ برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کتے زیادہ تر ایسے لوگوں کو کاٹتے ہیں جنہیں انہوں نے پہلے نہیں کاٹا ہوتا۔ دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ ایک بارے کتے کے حملے کا نشانہ بننے والے افرد دوبارہ کتے کو دیکھتے ہیں تو زیادہ گھبرا جاتے ہی اور یوں ان پر حملے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...