آصفہ بھٹو عام انتخابات میں دو نشستوں سے الیکشن لڑیں گی:نجی ٹی وی کا دعویٰ

آصفہ بھٹو عام انتخابات میں دو نشستوں سے الیکشن لڑیں گی:نجی ٹی وی کا دعویٰ
آصفہ بھٹو عام انتخابات میں دو نشستوں سے الیکشن لڑیں گی:نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں بے نظیر بھٹو شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو دو نشستوں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ لیاری اور ٹنڈو اللہ یار سے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑیں گی۔آصفہ بھٹو نے حال ہی میں یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلمپنٹ میں ماسٹرز مکمل کیا ہے اور انہیں روٹری کی بین الاقوامی سفیر برائے پولیو کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی عام انتخابات میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مزید : قومی