’تمام شوہروں کے لئے پیغام ہے کہ جب وہ اپنی بیگم کا ماضی معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیا کریں کہ۔۔۔‘ فیس بک پیج پر ایسا پیغام جاری کردیا گیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

’تمام شوہروں کے لئے پیغام ہے کہ جب وہ اپنی بیگم کا ماضی معلوم کرنے کی کوشش ...
’تمام شوہروں کے لئے پیغام ہے کہ جب وہ اپنی بیگم کا ماضی معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیا کریں کہ۔۔۔‘ فیس بک پیج پر ایسا پیغام جاری کردیا گیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جس خاتون کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کرے اس کا ماضی پوری طرح بے داغ ہو۔ یہ خواہش اپنی جگہ لیکن بحثیت انسان ہم سب میں کچھ کمزوریاں ہوتی ہیں، البتہ اکثر مرد اپنے ماضی پر پردہ ڈالتے ہوئے عورت کے ماضی کے بارے میں ٹوہ لگاتے رہتے ہیں، جس کا نتیجہ اکثر افسوسناک ہوتا ہے۔ اس نامناسب رویے پر بات کرتے ہوئے فیس بک پیج ”دی آفیشنل اَن نون“ پر انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح مرد اس بے سود سوچ کو اپنے ذہن سے جھٹک سکتے ہیں:

” اصل بات یہ ہے کہ ایک مرد کے طور پر آپ کو جذبات کے وجود کا احسا س ہونا چاہیے۔ عین ممکن ہے کہ جس سے آپ شادی کررہے ہیں اس کا پہلے کسی سے تعلق رہا ہو یا اس کے دل میں کسی کے لئے جذبات موجود رہے ہوں لیکن آپ کی توجہ جس بات پر ہونی چاہیے وہ یہ ہے کہ اب وہ عمر بھر کیلئے آپ کی ہونی والی ہے۔ منافقت چھوڑ دیجئے اور اپنے ماضی پر ایک نگاہ دوڑائیے اور اس کے بعد کسی اور پر انگلی اُٹھائیں۔

فیس بک، واٹس ایپ اور سوشل نیٹ ورکنگ کے اس دور میں یہ بہت مشکل ہے کہ کوئی انسان کسی سے بھی تعلق بنائے بغیر عمر کا بڑا حصہ گزاردے۔ چاہے یہ کوئی اور ہو یا آپ خود، ہم سب کا ماضی ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ اگر وہ بخوشی و رضا آپ کی ہونے کو تیار ہے تو اس پر اعتماد کیجئے۔ اگر آپ اس پر بھروسہ کریں گے تو وہ بھی آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ اس کے لئے اطمینان اور سکون کا باعث بنئے نہ کہ خوف کی علامت۔ ماضی کو مت کریدیے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیے۔ آپ کا اعتماد اور محبت اس کے دل پر ایسا نقش ثبت کردے گا جو کبھی مٹ نہیں سکے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی