بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی

بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی

حیدرآباد دکن (یوا ین پی)بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ میں قدم نہیں رکھ سکیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹر ویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ٹی وی پرسال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت میں بہتری کیلئے مزید آرام کرنا ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا یہ تاثرغلط ہے کہ میں کھیل کو خیر باد کہنے والی ہوں ،میں کیریئر میں صرف2بار انجرڈ ہوئی ہوں اور جلد فتوحات کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گی۔واضح رہے کہ ثانیہ دائیں گھٹنے میں انجری کے باعث گزشتہ سال اکتوبر سے میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...