نواز شریف کو رواں ماہ کے آ خر تک سزا ہو جائےگی:جہانگیر ترین

نواز شریف کو رواں ماہ کے آ خر تک سزا ہو جائےگی:جہانگیر ترین

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے نواز شریف کو رواں ماہ کے آ ٓ خر تک سزا ہو جائےگی۔

لودھراں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف فیصلہ آنے پر دکھی ہوں ،فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے امید ہے انصاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سا تھ مل کر حق کی سیاست شروع کی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوںگا ،ہماری حکومت ملک میں بڑی تبدیلیاں لے کر آئی گی۔جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ مجھے الیکشن میں 75 ہزار ووٹ ملے اور امید کرتا ہوں کہ اس بار میں مایوس نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد لودھراں کے حلقے این اے 154میں ضمنی انتخاب 12فروری کو ہورہے ہیں جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین میدان میں اتر رہے ہیں جس کے لئے انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...