نئے چیف جسٹس نے پہلے روز ہی رجسٹرار سمیت لاہور ہائی کورٹ کے اعلیٰ انتظامی افسر تبدیل کردیئے

نئے چیف جسٹس نے پہلے روز ہی رجسٹرار سمیت لاہور ہائی کورٹ کے اعلیٰ انتظامی ...
نئے چیف جسٹس نے پہلے روز ہی رجسٹرار سمیت لاہور ہائی کورٹ کے اعلیٰ انتظامی افسر تبدیل کردیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد یاور علی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے روز ہی رجسٹرار سمیت لاہور ہائی کورٹ کے اعلیٰ انتظامی افسرتبدیل کردیئے ۔

لاہور ہائی کورٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈائریکٹر جنرل اور عدالت عالیہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایچ آر کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے ۔سیشن جج مظفر گڑھ بہادر علی خان کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے جبکہ پنجاب سروس ٹربیونل کے رکن سیشن جج راﺅ عبدالجبار خان کی عدلیہ میں واپسی کے بعد انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا ہے ۔سیشن جج طاہر صابر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایچ آر تعینات کیا گیا ہے ،وہ اس سے قبل سپیشل جج کسٹم کے طور پر کام کررہے تھے ۔سیشن جج سید خورشید انور جو اس سے قبل رجسٹرار کے طور پر کام کررہے تھے انہیں سیشن کورٹ میں او ایس ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کرنے والے سیشن جج محمد اکمل خان کو بھی سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور