چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل ...
چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل8فروری کو طلب کرلیا ہے ۔

اجلاس میں عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔اجلاس چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوگاجس میںعدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمدانوار الحق ،جسٹس سردار محمد شمیم خان ، جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ،جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شریک ہوں گے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور