خاتون نے اپنے جسم کا آدھا وزن کم کرلیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ اتنی مختلف کہ شوہر کے دوستوں نے ایک عرصے بعد دیکھا تو شک کرنے لگے کہ دوسری شادی کرلی ہے

خاتون نے اپنے جسم کا آدھا وزن کم کرلیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ اتنی مختلف کہ شوہر ...
خاتون نے اپنے جسم کا آدھا وزن کم کرلیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ اتنی مختلف کہ شوہر کے دوستوں نے ایک عرصے بعد دیکھا تو شک کرنے لگے کہ دوسری شادی کرلی ہے

  

لندن(نیوز ڈیسک) وزن میں کمی کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن کچھ لوگ اس میں کامیاب ہو بھی جاتے ہیں، البتہ ایسا تو کوئی کوئی ہی ہوتا ہے جو جو وزن اتنا کم کر لے کہ لوگ پہچاننے سے ہی انکار کر دیں۔ برطانوی خاتون ایلی راڈریگیز بھی ایک ایسی ہی نادر مثال ہیں، جنہوں نے موٹاپے کا یوں خاتمہ کیا کہ لوگوں کے لئے انہیں پہچاننا ہی مشکل ہو گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 24 سالہ ایلی کا کہنا ہے کہ ان کے مسائل کا آغاز اس وقت ہوا جب 2011ءمیں پہلے ان کے قریبی دوست اور پھر کچھ عرصے بعد ان کے والد کی بھی وفات ہوگئی اور وہ گہرے صدمے کے باعث نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوگئیں۔ ان مسائل کی وجہ سے انہیں اپنے کھانے پینے عادات پر کنٹرول نہ رہا اور ان کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا۔ وہ ہر طرح کی مضرت صحت اشیاءکھانے لگیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بڑھتے بڑھتے 124 کلوگرام تک جاپہنچا۔

شادی کے کچھ عرصے بعد ایلی نے اپنے حواس سنبھالے اور وزن میں کمی کی کوششیں شروع کر دیں۔ انہوں نے ایسی غذاءکا استعمال باقاعدگی سے شروع کر دیا جس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت کم ہوتی تھی، یعنی وہ گندم، چاول اور دیگر ایسی غذاﺅں کی مقدار کم سے کم رکھتی تھیں۔ ان کے کھانے میں پروٹین والی غذائیں، پھل اور سبزیاں بکثرت شامل ہوتی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے باقاعدگی سے آدھے گھنٹے کی ورزش جاری رکھی اور اب صورتحال یہ ہے کہ ان کا وزن تقریباً نصف رہ گیا ہے۔

ایلی کے خاوند ہوزے نے اپنی بیوی کے موٹاپے میں کمی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ”اب تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم کسی سے ملنے جاتے ہیں تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے دوسری شادی کرلی ہے؟دراصل ہم دونوں ہی اس تبدیلی پر بے حد خوش ہیں۔ یوں کہئیے کہ ہماری زندگی ہی بدل گئی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت