ہائی کورٹ نے بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش روکنے کی درخواست فیصلہ کے لئے سنسر بورڈکو بھجوا دی

ہائی کورٹ نے بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش روکنے کی ...
ہائی کورٹ نے بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش روکنے کی درخواست فیصلہ کے لئے سنسر بورڈکو بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی لگانے کے لئے دائردرخواست فیصلہ کے لئے سنسر بورڈکو بھجوا تے ہوئے نمٹا دی ۔

جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری میاں اکرام الحق کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، چیئرمین فلم سینسر بورڈ پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار کے مطابق بھارتی فلم پدماوت میں اسلام کی شان کے منافی مناظرفلمائے گئے ہیں اور بھارتی فلم میں برصغیر میں اسلام کی تاریخ حقیقت کے برعکس دکھایا گیا ہے،درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ بھارتی فلم پدماوت میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے اور اس کی نمائش سے پاکستانیوں کے ذہنوں پر تاریخ حقائق کے برعکس نقش مرتب ہوںگے ،درخواست گزار نے یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا کہ اسلامی تاریخ کے حقائق کے برعکس فلم کی نمائش غیر آئینی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ مسلمانوں کی تاریخ حقائق کے برعکس بھارتی فلم کی پاکستان میں نمائش کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس لئے بھارتی فلم بدماوت کی پاکستانی سینماو ں میں پر پابندی لگائی جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں