اس نوجوان نے 52 کلو وزن کم کر ڈالا، کھانے میں کیا کھاتا تھا؟ جان کر آپ بھی فوری یہ چیز کھانے لگیں گے

اس نوجوان نے 52 کلو وزن کم کر ڈالا، کھانے میں کیا کھاتا تھا؟ جان کر آپ بھی فوری ...
اس نوجوان نے 52 کلو وزن کم کر ڈالا، کھانے میں کیا کھاتا تھا؟ جان کر آپ بھی فوری یہ چیز کھانے لگیں گے

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک) وزن کم کرنا بہت مشکل کام سمجھا جاتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ تھوڑا سا پرہیز اور باقاعدگی سے ورزش اس کام کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔ یقین نا آئے تو اس بھارتی نوجوان کو دیکھ لیجئے جس نے چند دنوں میں ہی 52 کلو وزن کم کر ڈالا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق والمونتے ڈکوسٹا نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کے موٹاپے کا سب سے بڑامسئلہ یہ تھا کہ لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ روز روزکی شرمندگی سے تنگ آکر والمونتے نے اپنے وزن میں کمی کا فیصلہ کیا اور کچھ ہی عرصے میں 52 کلو کی کمی کرکے ہر کسی کو حیران کردیا۔

والمونتے نے بتایا کہ ان کا وزن بڑھتے بڑھتے 135 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا لیکن انہوں نے محض تین ہفتوں میں 52کلو گرام کی کمی کی ہے۔ان تین ہفتوں کے دوران وہ صبح ناشتے میں بغیر چینی کے ایک کپ کافی پیتے تھے جس میں تھوڑی سی مقداردودھ کی شامل کرتے تھے، اور اس کے ساتھ ایک ہلکی پھلکی چپاتی کھاتے تھے۔ دوپہر کے وقت وہ ایک روٹی اور سبزی کھاتے تھے، اور اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ کھانا چکنائی اور تیل سے پاک ہو۔ ان کے کھانے میں نمک بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا تھا۔اسی طرح رات کے کھانے میں بھی وہ روٹی اور سبزی کھاتے تھے۔ سب سے اہم بات یہ کہ وہ روزانہ تقریباً دو گھنٹے کے لیے واک کرتے رہے۔

والمونتے کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے تجربے سے سیکھا ہے کہ بازاری کھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ وہ کہتے ہے کہ آپ گھر میں بنے تازہ اور صحت بخش کھانے کھائیں،جن میں چکنائی اور تیل کی مقدار بہت کم ہو،زیادہ نمک ،میٹھے سے پرہیز کریں جبکہ اپنی غذا میں پروٹین اور پھلوں و سبزیوں کا استعمال زیادہ رکھیں تو نہ صرف موٹاپے سے محفوظ رہیں گے بلکہ بیماریوں سے بھی تحفظ ملے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /تعلیم و صحت