پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس کی جلد سماعت کی جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس کی جلد سماعت کی جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر
پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس کی جلد سماعت کی جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے زیر التوا ءکیس کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سابق فوجی صدر کے خلاف درخواست پر 7برسوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔

پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے آئین کو پامال کرکے بغاوت کے مرتکب ہوئے جن کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواستیں 2010 ءسے ہائیکورٹ میں زیر التوا ءہیں لیکن 7 برس سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ زیر سماعت درخواست پر کارروائی کے لئے فل بنچ بھی تشکیل دیا لیکن کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے الزام میں اندراج مقدمہ کی 2010 ءسے زیر التوا ءدرخواست کی جلد سماعت اور اس کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کی جائے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور