وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کے خلاف درخواست پر جواب طلب

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کے خلاف درخواست ...
وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمشن صوبائی حکومت اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شہری شفیق مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرگودھا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اشتیاق احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر اشتیاق احمد وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کے اہل نہیں تاہم وکیل نے الزام لگایا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے ،وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو انتظامی امور کا کوئی تجربہ بھی نہیں ہے ،وکیل نے نشاندہی کی حکومت نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ڈاکٹر اشتیاق احمد کو چار سال کے لئے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کو اس عہدہ کے لئے نااہل قرار دے ،وکیل نے مزید استدعا کی کہ عدالتی فیصلے تک وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں