ڈاکٹر عامر لیاقت سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد اب کس ٹی وی چینل پر پروگرام کریں گے ؟پتا چل گیا

ڈاکٹر عامر لیاقت سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد اب کس ٹی وی ...
ڈاکٹر عامر لیاقت سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد اب کس ٹی وی چینل پر پروگرام کریں گے ؟پتا چل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ٹی وی پر آنے پر عائد پابندی ختم کردی جس کے بعد عامر لیاقت نے ’چینل 24 نیوز‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کا کہناہے کہ ڈاکٹر عامر لیا قت پر سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی ہٹا دی گئی ہے اور وہ اب ہمارے ٹی وی چینل پر پروگرام کریں گے ۔عامر لیاقت حسین کی اپیل پر سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مقدمہ واپس لے لیا لیکن ہائیکورٹ نے سو موٹو نوٹس لے کر پروگرام بند کردیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہائیکورٹ کے پاس از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے عامر لیاقت پر عائد پابندی ختم کردی اور وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، عامر لیاقت کو ہماری بات سمجھا دیں، اگر ہمارے احکامات کی پابندی نہیں کریں گے تو ٹی وی پر پروگرام نہیں کر سکیں گے، عدالت میں عامر لیاقت معتبر نہیں صرف سائل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ان کے تاحکم ثانی ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ درخواست گزار نے درخواست واپس لی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوموٹو نوٹس لے لیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور