پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کا نغمہ سپر سٹار ماز بونافائیڈ کی آواز میں ریلیز کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کا نغمہ سپر سٹار ماز بونافائیڈ کی آواز میں ریلیز ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ جوں جوں قریب آرہی ہے ، پشاور زلمی اور اس کے فینز کا جوش و خروش تیزی سے بڑھ رہا ہے، شائقین بے چینی کے ساتھ پشاور زلمی کے میچز کا انتظار کر رہے ہیں ,چیمپین ٹیم کی حمایت میں بڑے بڑے گلوکار بھی میدان میں آگئے اور پاکستانی نژاد معروف سپر سٹار بونا فائیڈ کی آواز میں پشاور زلمی کا نغمہ گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی اپنا آفیشل گانا بھی جلد ریلیز کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لئے پشاور زلمی کے فینز خاصے پرجوش ہیں ، شائقین کرکٹ کی بھرپور خواہش پر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکاراور سپر سٹار ماز بونافائیڈ کی آواز میں پشاور زلمی کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے ۔ معاذ راجہ کا یہ گانا زلمی زلمی سوشل میڈیا پر سپر ہٹ ہوگیا ہے اور زلمی ٹی وی پر اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ماز بونائی فائیڈ (معاز راجہ ) زلمی کے لیے انگلش گانا بھی گائیں گے جس کی وڈیو بھی کچھ دنوں میں جاری کردی جائے گی ، ماز بونافائیڈ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے یو اے ای بھی جائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...