سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں، کسی تقریب یا عوامی مقام پر نشانہ بنایا جاسکتا ہے: بھارتی انٹیلی جنس

سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں، کسی تقریب یا عوامی مقام پر ...

ممبئی(یو این پی) گزشتہ برس اذان کو شور قرار دینے والے بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونونگم کی سیکیورٹی بڑھائی جائے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے مشیر نے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونو نگم چند عناصر کے نشانے پر ہیں اور انہیں عوامی مقامات، کسی تقریب یا تشہیری سرگرمی کے دوران نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا ان کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔انٹیلی جنس کی ہدایات ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے گلوکار کو ناصرف سپیشل سیکیورٹی فراہم کی ہے بلکہ ان کی حفاظت کو تمام معاملات پر ترجیح دی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونو نگم نے گزشتہ برس اذان مخالف ٹوئٹس کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی ہوسکتا ہے اسی معاملے کی وجہ سے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہوں۔واضح رہے کہ سونونگم نے گزشتہ برس اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹ کرتے ہوئے اذان کو شور قرار دیا تھا اور مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جبری مذہب پرستی آخر کب ختم ہوگی؟

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...