او جی ڈی سی ایل رواں سال تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 28 نئے کنوؤں کی کھدائی کرے گی

او جی ڈی سی ایل رواں سال تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 28 نئے کنوؤں کی کھدائی کرے گی
او جی ڈی سی ایل رواں سال تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 28 نئے کنوؤں کی کھدائی کرے گی

کراچی( صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) رواں سال کے دوران تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 28 نئے کنوؤں کی کھدائی کرے گی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 5نئے ذخائر سے 4133 بیرل خام تیل اور 891ایم ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق کمپنی نے رواں مالی سال کے لئے 28 کنوؤں کی کھدائی کا ہدف مقررکیا ہے۔ 2017 ـ18ء کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس کی تیل کی یومیہ پیداوار 42ہزار 529 بیرل ہو گئی ہے, اسی طرح ایل پی جی کی پیداوار میں بھی اس عرصے کے دوران 73فیصد اضافہ ہواہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...