ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولیوں میں مجموعی طور پر14 فیصد کا اضافہ

ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولیوں میں مجموعی طور پر14 فیصد کا اضافہ

کراچی ( صباح نیوز) گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران مجموعی ٹیکس محصولات کے مقابلہ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولیوں میں مجموعی طور پر14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سال2013 میں مجموعی قومی ٹیکس وصولوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کی شرح 56فیصد تھی جو بڑھ کر70فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر2017 کے دوران لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے بونس شیئرز کے اجرا پر346ملین روپے جبکہ نان لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے بونس شیئرز کے اجرا پر50.6 ملین روپے اور بجلی کے گھریلو استعمال پر 301.5 ملین روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کے ٹکٹس کی خریداری پر 268.8 ملین روپے، مالیاتی اداروں کی جانب سے ڈیمانڈ ڈرافٹس اور پے آرڈرز وغیرہ کے اجرا پر193.4ملین روپے جبکہ پنشن فنڈ سے رقوم نکلوانے پر79ملین روپے اورکیبل آپریٹرز سی14.4ملین روپے کا ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...