آدمی کا نیا آئی فون کموڈ میں گرگیا، ہاتھ ڈال کر نکالنے کی کوشش کی تو نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی کوشش نہ کریں گے

آدمی کا نیا آئی فون کموڈ میں گرگیا، ہاتھ ڈال کر نکالنے کی کوشش کی تو نتیجہ کیا ...

بیجنگ(نیوز ڈیسک)مانا کہ آئی فون بہت قیمتی چیز ہے لیکن اتنی قیمتی نہیں کہ اس کی خاطر آپ اپنا ہاتھ ٹوائلٹ کی گندگی میں گھسا دیں اور پھر اس غلطی کے نتیجے میں دنیا کے سامنے تماشہ بھی بن جائیں۔ یہ افسوسناک معاملہ ایک چینی نوجوان کے ساتھ پیش آیا ہے جو ٹوائلٹ میں گرنے والے آئی فون کو نکالنے کی کوشش میں خود بری طرح پھنس گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق تان نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ لیوزان شہر کے ایک ریستوران میں کھانا کھانے گیا تھا۔ اسی دوران وہ ٹوائلٹ گیا لیکن دوران رفع حاجت اسے کال آگئی اور جب وہ فون کو جیب سے نکال رہا تھا تو یہ ہاتھ سے پھسلا اور ٹوائلٹ کے سوراخ میں جا گرا۔ تان کو اپنا مہنگا فون جاتا نظر آیا تو اس نے فوری طور پر اس کے پیچھے ٹوائلٹ میں ہاتھ ڈال دیا۔ جب وہ انگلیوں سے فون کو محسوس نا کر سکا تو بازور کو تھوڑا سا اور آگے کیا اور یونہی کرتے کرتے تقریباً پورا بازو ٹوائلٹ میں گھسا دیا۔ تب اسے احساس ہوا کہ کچھ گڑ بڑ ہو گئی ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی۔

تان کا بازو ٹوائلٹ کے سوراخ میں پھنس گیا تھا اور پوری کوشش کے باوجود وہ اسے باہر نہیں نکال پا رہا تھا۔ مارے شرم کے اس نے شور بھی نہیں کیا اور آدھے گھنٹے تک وہیں پھنسا رہا۔ خوش قسمتی سے آدھے گھنٹے بعد ایک خاکروب نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو یہ ماجرا سامنے آیا۔ تان کو آزادی دلوانے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کو بلوانا پڑا جنہوں نے ٹوائلٹ کو توڑ کر اسے رہائی دلوائی۔ بدقسمتی سے اتنی خواری کے باوجود موبائل فون اسے نہیں مل سکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...