فحش آوازوں نے شادی کی تقریب برباد کردی، عین موقع پر کیا شرمناک کام ہوگیا؟ دلہن کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے کیونکہ۔۔۔

فحش آوازوں نے شادی کی تقریب برباد کردی، عین موقع پر کیا شرمناک کام ہوگیا؟ ...
فحش آوازوں نے شادی کی تقریب برباد کردی، عین موقع پر کیا شرمناک کام ہوگیا؟ دلہن کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے کیونکہ۔۔۔

برازیلیا(نیوز ڈیسک) شادی جیسے خوشی کے موقعے پر بعض اوقات کوئی ناگوار واقعہ بھی پیش آ جاتا ہے لیکن برازیل میں منعقد ہونے والی ایک شادی کے دوران تو انتہاء ہی ہو گئی۔ جب دولہا اور دلہن مدھر موسیقی کی گونج میں سٹیج کی جانب بڑھ رہے تھے تو اچانک موسیقی تھم گئی اور شادی ہال میں فحش فلم کی آوازیں گونجنے لگیں۔

اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے سٹیج کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں دلہن کا باپ ان کا منتظرہے۔ اس دوران اچانک موسیقی کی آواز بند ہو جاتی ہے اور اگلے ہی لمحے شادی ہال فحش آوازوں سے گونجنے لگتا ہے۔ بیچاری دلہن اور دولہے کے قدم وہیں رک جاتے ہیں جب کہ مہمانوں کی بھی ہوائیاں اڑ جاتی ہیں۔ اس دوران دلہن کے باپ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو شرمندگی کے مارے اپنے چہرے کو ہاتھ سے چھپا لیتا ہے۔ خوش قسمتی سے یہ بیہودہ افتاد جلد ہی ختم ہو گئی کیونکہ ایک مہمان نے دوڑ کر میوزک سسٹم کو بند کر دیا۔ فحش آواز آنا بند ہوئی تو مہمانوں کی جان میں جان آئی اور تقریب کو وہیں سے شروع کیا گیا جہاں سلسلہ رکا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...